تحریک انصاف سندھ کے رہنما عمران خان کے نقش قدم پر، اپنے ہی لیبر قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی

0
118

کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں کے بعد سندھ کے رہنمائوں نے بھی اپنی ہی مقامی قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ دو ہفتے قبل وزیر اعظم عمران خان کے محسن بیگ کے خلاف بھی اسلام آباد میں ایف آئی درج کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے احتجاج کرنے پر اپنے ہی لیبر رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ چوہدری سلیم گل اسٹیل ملز میں انصاف لیبر یونین کے بنیادی اراکین میں شامل ہیں اور گزشتہ روز اسٹیل ملز کے مزدوروں نے حلیم عادل شیخ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے انصاف ورکر یونین کے جنرل سیکریٹری کے خلاف ایف آئی درج کروادی۔ چوہدری سلیم گل انصاف لیبر یونین کے متحرک رہنما ہیں۔ لیبر رہنما تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، نعیم عادل شیخ اور مقامی رہنمائوں کے ساتھ کئی تصاویر میں موجود ہیں۔

اسٹیل ملز میں 2017 کے ریفرنڈم میں بھی نعیم عادل شیخ کے ساتھ متحرک تھے۔ ابھی حال ہی میں این آئی آر سی میں انصاف ورکرز یونین رجسٹرڈ کروائی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز اسٹیل ملز کے مزدوروں نے سندھ حقوق مارچ کے موقع پر احتجاج کیا تھا اور وعدے یاد دلائے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں