تحریک انصاف سندھ کے رہنمائوں نے اسٹیل ملز ملازمین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی

0
95

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما کو وعدے یاد دلائے تو جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی۔ تحریک انصاف کی مزدور دشمنی اسٹیل مل مزدوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ ایف آئی آر میں اکبر ناریجو، سلیم، شوکت حسین کورائی اور نامعلوم شخص کو نامزد کیا ہے۔

اسٹیل مل کے ملازمین نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران نعرے بازی کی اور ماضی کے وعدے یاد دلائے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے اسٹیل ملز ملازمین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ماضی میں اسٹیل مل کو بحال کرنے کے وعدے کیے تھے۔ ماضی میں وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے اسٹیل مل کو بحال کرنے وعدہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دینے اعلان کیا مگر جبری برطرف کردیا۔ پرامن مظاہرین حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے تحریک انصاف سندھ کی جانب سے اسٹیل ملز ملازمین پر ایف آئی آر کی مذمت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں