شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات

0
38

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے اور شوال کے چاند کی پیدائش رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوئی، 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی اور سائنسی بنیاد پر 19 سے 20 گھنٹے کا چاند نظر آنے کا امکان ہے جبکہ مولانا عبدالخبیر آزاد اور محکمہ موسمیات سائنسی بنیادوں پر چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل شام اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں