تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے روک لیا، شدید احتجاج

0
247

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل ٹائون موڑ پر روک لیا۔ اسٹیل ملز ملازمین نے اسٹیل ٹائون موڑ پر حلیم عادل شیخ کو روکا اور شدید نعرے بازی کی اور ماضی میں اسٹیل مل کو تجربہ کار انتظامیہ لاکر چلانے کے وعدے یاد دلائے۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سندھ حقوق مارچ کے قافلے کے استقبال کیلئے جارہے تھے اور ملازمین حقوق مارچ کے سامنے احتجاج کیلئے انتظار کررہے تھے۔ حلیم عادل شیخ گزرنے لگے تو ملازمین نے گھیر لیا اور شدید نعرے بازی کی تاہم پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور حلیم عادل شیخ کو روانہ کردیا۔

اسٹیل مل کے مزدوروں نے پی ٹی آئے رہنما حلیم عادل شیخ کے سامنے احتجاج کیا اور اسٹیل مل کو چلانے کے وعدے یاد دلائے جس کی تصویریں بھی موصوف نے گاڑی کے اندر سے خود کھینچیں ہیں لیکن بعد میں الزام پیپلز پارٹی پر لگاکر اپنے اوپر حملہ قرار دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں