ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

0
94

کراچی: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا اور ہندوستان کے نیراج چوپڑا کا گولڈ میڈل جبکہ مقابلہ بہت سخت رہا۔ میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر پر دوستوں کا ہجوم اور جشن۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولن تھرو فائنل  ارشد ندیم کی سیزن کی بہترین تھرو ہوگیا۔ ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو فائنل راؤنڈ کا مقابلہ جاری ہے۔ ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا ٹاپ آٹھ میں جگہ بناچکے ہیں۔

ارشد ندیم نے اپنا پہلا تھرو 74.80، دوسرا 82.2 اور تیسرا 87.82 میٹر کا پھینکا۔ ارشد ندیم نے چوتھا تھرو 87.125 کا پھینکا۔ اس وقت نیرج چوپڑا پہلے اور ارشد ندیم دوسرے نمبر پر ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں