چاند رات کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بزرگ شہری جاں بحق

0
8

کراچی: چاند رات کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ گلشنِ معمار سیکٹر وائے-3 کے رہائشی وسیم الرحمان نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق وسیم الرحمان کو شاپنگ سے واپسی پر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی گئی اور گولی کمر میں لگی۔ ساتھ موجود اہلیہ پولیس کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔

عباسی شہید ہسپتال میں فرسٹ ایڈ کے بعد بڑے ہسپتال جانے کا کہا گیا اور اسٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں