گلشن حدید میں سیوریج لائن نہ کھلوانے پر عوام نے یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کی تصاویر گٹروں پر لگادیں

0
92

کراچی: ملیر کے علاقے گلشن حدید میں گندگی کے ڈھیر، یوسی 4 گلشن حدید فیز 2 کی عوام یوسی چیئرمین رائو صفدر حیات اور وائس چیئرمین میر عباس ٹالپر کی نااہلی کی وجہ سے شدید اذیت میں مبتلا ہونے کے بعد گٹروں عوامی نمائندوں کی تصاویر لگا دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ شمار کیا جانیوالا ڈسٹرکٹ ملیر بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، گلشن حدید فیز 2 یوسی 4 کے مکینوں نے صفائی نہ کروانے اور اُبلتے گٹروں سے پریشان ہوکر یوسی 4 کے ذمہ داران رائو صفدر اور میر عباس ٹالپر کے فوٹو گٹروں پر آویزاں کردئیے ہیں۔

گلشن حدید فیز 2 کے مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا جس کی وجہ سے ہمیں شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. یونین کونسل گلشن حدید کے زبردستی بنائے گئے چئیرمین اور وائیس چئیرمین سے عوام تنگ آگئے ہیں۔

  گلشن حدید ایل 13 مارکیٹ کے قریب مسجد صدیق اکبر کے سامنے 6 ماہ سے گٹر ابل رہے ہیں جس کی صفائی ستھرائی کا کام نہیں کروایا گیا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جانے والے نمازیوں اور اہل محلہ شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین راؤ صفدر اور وائس چیئرمین میر عباس ٹالپر اپنی سیٹ پکی کرنے کے لیے لاکھوں روپے دعوت میں اڑاتے ہیں لیکن 10 سے 20 ہزار خرچ کرکے گٹروں کی صفائی نہیں کرواتے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کروایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں