راولپنڈی’ سسُرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے بعد لاش کو آگ لگا دی

0
27

راولپنڈی: سسُرال والوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا اور مبینہ طور پر لاش کو آگ لگا دی۔ 27 سالہ مقتولہ راضیہ بتول کی جھلی کٹی لاش رات کی تاریخی میں اس کے والد کے گھر چکوال بھیج دی گئی۔

مقتولہ کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کو اس کے شوہر اور ساس نے مل کر قتل کیا ہے، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے پوسٹ مارٹم سمیت واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے, چکوال کی رہائشی راضیہ بتول کی شادی 9 سال قبل ملزم تصدق حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں