تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سمیت 8 ارکان معطل

0
109

کراچی: سندھ اسمبلی کی بے توقیری پر اسپیکر۔سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام۔ غیر مناسب رویہ کے خلاف ملوث اراکین کو سزا سنادی۔

پی ٹی آئی کے آٹھ اراکین رواں اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ سندھ اسمبلی نے اعلامیہ جاری کردیا۔ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف رول 233 اور 257 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین میں سعید آفریدی، رابستان خان، ارسلان تاج شامل ہیں جبکہ ایم پی اے عدیل احمد، علی عزیز جی جی، شاہنواز جدون پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بلال احمد اور راجہ اظہر بھی واقعے میں ملوث پائے گئے۔

سندھ اسمبلی کے رواں سیشن میں پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں