پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

0
49

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے جو قومی ٹیم کا 7 سال بعد پہلا دورہ بھارت ہے۔

پاکستانی ٹیم گذشتہ روز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی تھی جہاں دبئی میں قیام کے بعد قومی ٹیم اب بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ چکی ہے۔

بھارتی نیوز  نے قومی ٹیم کی فلائٹ کی حیدرآباد پہنچنے کی تصدیق کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں