ایسا دلہا چاہیے جو ‘انسٹاگرام رِیلز’ بناتا ہو

0
25

کراچی: انڈیا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون نے رشتے کے لیے ایک انوکھا اشتہار دیا ہے جس میں انہیں ایسا دلہا چاہیے جو انسٹاگرام رِیلز بناتا ہو۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اخبار میں دیا گیا یہ انوکھا اشتہار وائرل ہے جس میں ایک خاتون اپنے لیے ایسا شوہر تلاش کر رہی ہیں جو اُن کی زندگی کا ساتھی بھی ہو اور وہ اُن کے ساتھ رِیلز بھی بنائے۔

ایکس پر آیوشی گپتا نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں اس اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رشتوں کے لیے اب تک کا سب سے حیران کن اشتہار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں