ناظم جوکھیو قتل کیس، ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

0
86

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔


کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کوعدالت میں پیش کیا۔

جام اویس اور دیگر ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایاگیا، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی۔

وکیل ملزمان نے سوال کیا وکیل ہی خودگواہ ہیں، گواہ خود وکیل کیسے ہوسکتےہیں؟

مقدمےکی تفتیش پولیس کا کام ہے۔ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا ویڈیو میں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس سے نہیں ملا، کسٹم حکام سے گاڑی کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

عدالت نے جام اویس سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 16نومبر تک توسیع کردی۔

خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹاکی مدد سے تفتیش تیز کردی جبکہ جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ناظم جوکھیو کی ویڈیو کو شواہد کےطور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، خدشہ ہے ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا ہو تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سے مزید حقائق سامنےآئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں