وزیراعلیٰ سندھ کا ناظم جوکھیو قتل کا نوٹس، رکن سندھ اسمبلی جام اویس خان جوکھیو دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

0
415

کراچی: ملیر میں ناظم جوکھیو کے لرزہ خیز قتل کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیتے پولیس کو مقتول کے ورثا کی مرضی سے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی کی ہدایت کے بعد مقتول کے بھائی کی مدعیت میں میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور ایف آئی آر میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس خان جوکھیو اور ان کے دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورثا کو انصاف دلانے کی ہدایت کردی۔

جبکہ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی مقتول ورثاء کو انصاف دلانے جناح اسپتال پہنچے اور مقتول ناظم جوکھیو کی لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ایف آئی آر درج کروا دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں