پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کی سالار جوکھیو گوٹھ آمد

0
355

کراچی: پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کی سالار جوکھیو گوٹھ آمد۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی دُعا بھٹو اور ادیبہ عارف کو مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو سے ملنے سے روک دیا گیا۔ شیریں جوکھیو نے گزشتہ دن وڈیو بیان میں تحفظ اور انصاف کی اپیل کی تھی۔

رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور ادیبہ عارف کی ناظم جوکھیو کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف چاہیے جام کریم اور دیگر کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔ ہم کورٹ جاتے ہیں تو حراساں کیا جارہا ہے اور ہمیں مختلف لالچ دی جارہی ہے۔ ہم کسی چیز میں نہیں بکیں گے اور یہ صرف افواہیں ہیں ہم انصاف کے لیے کھڑے ہیں۔

ایم پی اے دعا بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ناظم کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے آئے تھے، ان کی بیوی سے ملنے نہیں دیا گیا اور ناظم کی والدہ ایک بہادر عورت ہیں۔ والدہ اور بیوی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے،
یہ لوگ انصاف کے لیے کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے اور والدہ کہتی ہے کہ انہیں دہمکیاں مل رہی ہیں۔ ہمیں پیسوں کی آفر کی جارہی ہے۔
یہ والدہ بہت خوف میں مبتلا ہے اور ان کو اپنے دوسرے بچو‍ں کا خوف ہے۔ خوف کے باوجود یہ انصاف کے لیے ڈٹی ہوئی ہیں،
شیریں جوکھیو کی حالت دیکھی اور وہ پر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

شیریں جوکھیو نے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کا انصاف دلاؤں گی، شیریں نے کہا کے مجھے شدید خطرہ ہے اور جو بھی قاتل ہیں انہیں چھوڑیں گے نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں