ضلع بھر میں سات نومبر سے 6 دسمبر تک ووٹرز کا تصدیقی عمل جاری رہے گا، الیکشن کمشنر ملیر نوید عزیز

0
191

کراچی: ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر اور ضلعی الیکشن کمشنر ملیر نوید عزیز نے وُوٹرز کے تصدیقی عمل کے حوالے سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں کے تصدیقی عمل کا آغاز کردیا گیا اور سات نومبر سے 6 دسمبر تک تصدیقی عمل جاری رہے گا۔ ووٹر لسٹوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور انتقال کرجانے والے افراد اور پتے تبدیل کرانے والے افراد کی ووٹر لسٹوں سے منتقلی کی جائے گی۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری اہم مرحلہ ہے اور عوام اس سلسلے میں تعاون کریں۔
عوام اپنے کوائف کی درستگی کرانے میں آگے آئیں۔ ابھی عملے کو پوش ایریاز میں عدم تعاون کی شکایات ہیں اور انتخابی فہرستیں اہم درجہ رکھتی ہیں۔
یہ پہلا مرحلہ ہے اس لسٹ کو اپڈیٹ کرکے دوبارہ شائع کیا جائے۔ یہ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں آویزاں کردی جائے گی اور ڈسپلے سینٹر ہر سرکاری اسکول میں بنائے جائیں گے۔

ضلعی الیکشن کمشنر ملیر نوید عزیز کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے عملے کے ساتھ تعاون کرے اور
یہ آپ کےمستقبل کا مسئلہ ہے۔
عملے کے ساتھ تعاون ضروری ہے
کراچی میں 87 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں