بن قاسم سے چوروں کا سرغنہ کباڑی ساتھی سمیت گرفتار

0
85

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم سے چوروں کا سرغنہ کباڑی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے دوران گشت اسٹیل ملز برج کے قریب کارروائی کی۔ گرفتار سرغنہ زرغون شاہ ساتھی کی مدد سے چوریاں کراتا تھا اور اپنی کباڑ کی دکان پر فروخت کرتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ پاکستان اسٹیل ملز کے سلینڈرز، خار دار تاریں اور سریا بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال مشکوک سوزوکی بھی تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزم آفتاب اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ گرفتار ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں