جامعہ کراچی میں مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کی تفصیلات سامنے آگئیں

0
170

کراچی: تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں مبینہ خاتون خودکش حملہ آور نے بلوچستان یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جبکہ اس کے خاندان کے دیگر افراد بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کے والد حال ہی میں بلوچستان سے گریڈ 20 میں ریٹائر ہوئے، شوہر اور بہن بھی ڈاکٹر ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اب تک خاتون خودکش حملہ آور کے خاندان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔ اس سے قبل تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر خاتون خودکش بمبار نے یونیورسٹی آنے کیلئے رکشے کا استعمال کیا۔

حکام نے مطابق خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کیلئے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا، ممکنہ طور پر خاتون جامعہ کراچی میں دوپہر ایک بج کر 56 منٹ پر داخل ہوئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق رکشے کی تلاش نمبر پلیٹ کے ذریعے کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں