کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

0
97

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے ٹیم کے سربراہ ہیں اور ایس ایس پی ایسٹ ایس ایس پی ملیر ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ اینڈ سیل بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ ٹیم تحقیقات مکمل کر کے حکام بالا کو آگاہ کرے گی۔

کیس پر سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے اندر سے تقریباً تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور یونیورسٹی کے اطراف شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں