معروف اینکر، پروگرام رپورٹ کارڈ کی میزبان علینہ فاروق شیخ نے بچے نہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا

0
88

کراچی: معروف نیوز اینکر، پروگرام رپورٹ کارڈ کی میزبان علینہ فاروق شیخ کا کہنا ہے کہ میری شادی 24 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور مجھے ماں بننے میں دلچسپی نہیں تھی۔ لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہوا ہے؟ جب میں انھیں بتاتی تھی کہ دو سال یا تین سال تو وہ کہتے تھے کہ کتنے بچے ہیں؟ میں بتاتی تھی کہ بچے نہیں ہیں تو وہ ترس کھانے لگتے تھے۔

ماں نہ بن کر اپنی ذات تک محدود رہنا چاہتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں علینہ فاروق شیخ کہتی ہیں کہ ایسے بچے کے لئے جو ابھی دنیا میں نہیں ہے میرا اسے دنیا میں نہ لانے کا فیصلہ کرنا خود غرضی کیسے ہوسکتا ہے؟، خود غرضی تو یہ ہے کہ میں اسے دنیا میں لاؤں اور اسے وہ توجہ نہ دوں جس کا وہ حقدار ہے یا پھر کسی بچے کو صرف اس لئے دنیا میں لاؤں کیونکہ مجھے اپنے بڑھاپے کا سہارا چاہئیے۔

علینہ فاروق کا کہنا ہے کہ یہ تو ان کے اور ان کے شوہر کا دانستہ فیصلہ ہے کہ وہ بچے نہیں پیدا کرنا چاہتے لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہوتے ہیں اور وہ اپنی کمزوریاں ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ اس لئے کسی کو بھی شادی، بچے اور دیگر حساس موضوعات پر سوال نہیں پوچھنا چاہئیے کیونکہ اس سے متعلقہ شخص کو تکلیف پہنچتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں