سندھ ہائیکورٹ کا مینیجنگ ڈائریکٹر اسد الللہ خان کو فوری ہٹانے کا حکم

0
46

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے اسد الللہ خان کو مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم واٹر بورڈ کے سینئر افسر اسلم اعوان کی درخواست پر جاری کردیا۔ عدالت نے ایم ڈی کے لیے چیف سیکریٹری کا 11 جنوری کو جاری نوٹیفیکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔ او پی ایس کی بنیاد پر تعیناتی میں عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ وزیراعلی اور چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاھ کی جانب سے ایسے اقدام کرنا بدقسمتی ہے۔ اسد اللہ خان کو فوری ہٹاکر ایم ڈی واٹر بورڈ کے لیے اشتہار جاری کیا جائے۔ مقابلے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے تقرری کو 2 ہفتوں میں کی جائے۔

درخواست گزار کے مطابق ایم ڈی کی گریڈ 20ویں کی آسامی پر جونئیر افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔ اپنے من پسند افسران کو نوازنے کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ کی آسامی کو نان کیڈر کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں