سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر ملازمتوں کی منظوری

0
53

کراچی: سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 340 ملازمتوں کی منظوری دے دی۔ سال 2019 سے اب تک 4763 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس۔ اجلاس میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اقلیتی امور اور سیکریٹری خوراک سمیت متعلقہ سیکریٹری شریک تھے۔ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 207، صحت کے 34، آبپاشی کے 5 اور بلدیات میں 32 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 12، زراعت میں 9، کالج ایجوکیشن میں 8، لائیو اسٹاک میں 2، خوراک میں 1 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 6، محکمہ داخلا میں 4، سروس جنرل ایڈمنسٹریشن میں 8، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں 1 اور روینیو میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ بتایا جائے ضلعی سطح پر کتنی ڈی آر سی منعقد ہوئی ہیں۔ فوتی کوٹا، ڈس ایبل کوٹا اور ملازمین کی ریگیولر کرنے کے معاملات کے متلعق تمام سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں