بھارت نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس کو بہت اچھالا، شیخ رشید‏

0
80

‏اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افغان سفیر کے کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ بھارت نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس کو بہت اچھالا ہے۔ وزیراعظم نےواقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اپنے میڈیا کو استعمال کرتا ہے اور جیسے جیسے تحقیقات کررہے ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔

شیخ رشید‏ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، ٹیکسی سے کھڈا مارکیٹ پہنچی اور افغان سفیر کی بیٹی کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لڑکی ایف 6 سے گھر جاسکتی تھی لیکن ایف 9 جانے کو ترجیح دی۔ امید ہے ایک دو روز میں ملزمان گرفتار ہوجائیں گے۔

شیخ رشید‏ نے مذید کہا کہ خطے۔میں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اور۔وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی دنیا میں مقبولیت ہے۔ کل بذریعہ ہیلی کاپٹر 15 لوگ داسو گئے اور کل داسومیں کام بند ہونےکی افواہیں پھیلائی گئیں۔ چین کے ساتھ مل کر داسو واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں