افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا و تشدد، مقدمہ سیلسلہ علی خیل کی مدعیت میں درج

0
205

اسلام آباد: باوثوق ذرائع کے مطابق ‏تھانہ کوہسار میں افغان سفیر کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کے واقعہ میں ‏مقدمہ سیلسہ علی خیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیان میں سیلسلہ کہنا ہے کہ ‏گھر سے کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی۔ ‏مقدمہ میں اغوا اور تشدد کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ‏اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی  میں سوار ہوکر مجھ پر تشدد کرنے لگا۔ ‏واپسی کیلئے دوسری ٹیکسی میں سوار ہوئی جو کچھ دیر بعد راستے میں روک دی گئی اور ‏تشدد کے باعث میں بے ہوش ہوگئی، آنکھ کھلی تو پارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی۔

ذرائع کے مطابق ‏پولیس نے گزشتہ روز 2 ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا تھا اور ‏تیسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں