نسلہ ٹاور مکینوں سے خالی کروا لیا گیا

0
133

کراچی: ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور مکینوں سے خالی کروا لیا گیا۔ تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کردئیے ہیں اور صرف دو فلیٹس ہیں جن کے مکین بیرون ملک ہیں انکا سامان موجود ہے۔ بیرون ملک مقیم مکینوں سے رابطہ کررہے ہیں کہ اپنا سامان نکال لیں۔ نسلہ ٹاور میں 44 اپارٹمنٹس ہیں۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کرنا کا حکم دیا تھا۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور 28 اکتوبر کی رات سے نسلہ ٹاور کا قبضہ ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے۔

اب تک نسلہ ٹاور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مسمار کرنے کے لیے کسی نجی فرم کو فائنل نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں