بلاول زرداری “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی مثال پر پورا اترتے ہیں، حلیم عادل شیخ

0
71

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بلاول زرداری “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی مثال پر پورا اترتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کو اپنے ترجمان تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھول گئے بلاول ہائوس میں لگنے والی آگ وفاقی پیکیج کے تحت آنے والی فائربرگیڈز نے بجھائی تھی پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں کوٹا بھرتی جماعت بن چکی ہے۔ شہر کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام وفاقی حکومت کروارہی ہے سندھ حکومت شہریوں کو متبادل دینے میں بھی ناکام رہی بحریہ ٹاون جرمانے کے پیسے دیکھ کر سندھ حکومت کی ران ٹپک رہی ہے۔ شہر کراچی میں گلی محلوں میں پانی سیوریج اور روڈوں کی مرمت کا کام تحریک انصاف کروارہی ہے، بلاول وفاقی حکومت کو چھوڑیں سندھ کی عوام قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہے۔ منشیات فروشوں کے سرپرست صوبائی حکمران ملک فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں کراچی پر قبضے کی کوشش میں پیپلزپارٹی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے۔ شہر کراچی کے باسی لاڑکانہ نوابشاہ، سکھر، حیدرآباد کے حالات سے واقف ہیں شہر کراچی میں 11 سو ارب کے پیکیج اور دیگر اضلاع میں 444 ارب کے پیکیج سے سندھ میں ترقیاتی کام جاری ہیں بلاول زراری کے پاس اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی کو عبرتناک شکست نصیب ہوگی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے سندھ کی عوام کو براہ راست فائدہ ہورہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں