جناح انٹرنیشنل پارکنگ سے ملنے والا سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا

0
71

کراچی: جناح انٹرنیشنل پارکنگ سے ملنے والا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان بیگ سمیت مسافر کو لوٹا دیا گیا۔

اسلام آباد سے آنے والا مسافر طلحہ اپنا شولڈر بیگ پارکنگ ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے اور بیگ ملنے پر اسے ڈی ٹی ایم آفس میں جمع کرایا گیا۔

ڈی ٹی ایم نے ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو چیک کیا۔ اس دوران بیگ میں موجود موبائل کی رنگنگ ٹون بجی اور کال آٹینڈ کی گئی۔

پریشان مسافر کو بیگ وصول کرنے کے لئے ایئرپورٹ آنے کا کہا گیا۔ مسافر ڈی ٹی ایم آفس آیا اور ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا۔

شولڈر بیگ میں موجود اشیاء کی مالیت کا اندازہ تقریباً 15 لاکھ روپے لگایا گیا اور مسافر نے سی اے اے حکام بل خصوص ویجلنس اہلکاروں کی اپنے خط میں بھرپور تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں