رکشہ سوار لڑکی سے شرمناک حرکات کرنے والا ڈرائیور گرفتار

0
64

لاہور: مسلم ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور علی رضا نے رکشے میں سوار ہونے والی مسافر لڑکی اقصی کے ساتھ فحش حرکات کیں۔ ڈرائیور نے رکشہ خرابی کا بہانہ بنا کر راستے میں رکشہ روکا اور لڑکی سے دست درازی کرنا شروع کردی۔ اس کا زبردستی سکاف نوچا، اس سے نازیبا حرکات کیں، گالیاں اور غلیظ جملے کسنے کے علاوہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں جبکہ ملزم نے موبائل فون پر مسلسل فحش ویڈیوز بھی لگا رکھی تھیں۔

مسلم ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی اقصیٰ کی درخواست پر رکشہ ڈرائیور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں اوررکشے کے نمبرکی مدد سے رکشہ ڈرائیور علی رضا کا سراغ لگا کر اسےگرفتار کرلیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں