سفاک باپ بیٹے کا ظلم، لڑکی گلا دبا کر قتل، ویڈیو بھی بناتے رہے

0
44

لاہور: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، سفاک بھائی نے باپ کی موجودگی میں بہن کو قتل کردیا، تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود کے علاقے چک نمبر 477 جب آلو وال میں بھائی اور باپ نے 17 اور 18 مارچ کی شب ماریہ نامی لڑکی کو گلا دبا قتل کیا۔ باپ اور بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے اُس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اُسے خاموشی سے دفنا دیا۔

ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبرکشائی کی درخواست بھی دے دی۔

تھانہ صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کہنا ہے کہ 24 مارچ کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد فیصل نامی شخص نے اپنے والد عبد الستار کے ساتھ مل کر بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ اس اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ہوگئے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعہ دس روز پرانا ہے۔ ویڈیو بنانے والا بھی مقتولہ کا بھائی ہے۔وقوعہ کے وقت ویڈیو بنانے والے کی بیوی بھی موقع پر موجود تھی مگر کسی نہیں روکا۔ بعد ازاں بچی کی موت طبعی قرار دیکر دفن کردیا گیا۔ تاہم ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان نے مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا تھا، مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی قبر کشائی کروا کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔ ایس آئی نے یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق بہنوئی نے لڑکی کی شادی اپنے بھتیجے شہزاد سے کرادی تھی، ملزم والد اور بھائی نے فیصل آباد سے شیخوپورہ آکر لڑکی کو قتل کیا، ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں شادی شدہ جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں