وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں ارکان اسمبلی سے ملاقات

0
156

سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں ارکان اسمبلی سے ملاقات۔

ملاقات میں سرگودھا کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ۔سرگودھا کی ترقی کا سفر تیز سے تیز تر کیا جائے گا۔ ماضی میں سرگودھا کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جو دی جانی چاہیئے تھی۔ سرگودھا کے عوام کو ترقی کا حق لوٹائیں گے۔ عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو اگلے ڈھائی سال کے عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات نظر آئیں گے۔

ملاقات میؓ رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس اعجاز منہاس، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں