سابق ڈی ایس پی کی پولیس وردی اتار دی اور گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال کر لے گئے

0
30

لاہور: مال روڈ پر پولیس نے سابق ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کو گرفتار کر کے اس کی پولیس وردی اتار دی اور گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال کر لے گئے۔

بعدازاں لاہور کے تھانہ سول لائن میں عمران بابرجمیل کے خلاف ڈی ایس پی کی وردی و رینک استعمال کرنے، کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کی کوشش اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس آئی محمد افضل کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق عمران بابر ڈی ایس پی کی وردی پہن کر مال روڈ پر ٹریفک روک رہا تھا۔اس نے پولیس افسر نہ ہونے کے باوجود ڈی ایس پی کی وردی پہن رکھی تھی۔ پولیس نے عمران بابر جمیل کو مال روڈ پر ٹریفک بلاک کرنے سے روکا تو اس نے مجھے ہاتھ میں پکڑا ڈنڈا مارنے اور میری پولیس یونیفارم پھاڑنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ مال روڈ لاہور، فیصل چوک میں صحافیوں کے احتجاج کے میں سابق ڈی ایس پی عمران بابرجمیل نے پولیس وردی پہن اور ڈی ایس پی کے رینک لگاکر شرکت کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں