ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کاروائی، خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

0
102

راولپنڈی: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئےجنسی ہراسگی میں ملوث ملزم بلال رحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں