وحشی قاری کا 13 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد، بچہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا

0
66

لاہور: ملت پارک لکی مدنی مسجد کے قاری شعیب کے تشدد سے زخمی 13 سالہ انس ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ وحشی قاری گرفتار جبکہ دوسرا قاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مدرسه مدنی مسجد نیشنیل بنک کالونی پکی ٹھٹھی میں 13 سالہ بچے انس کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انس نے بارش کی وجہ سے مدرسہ 19 سمتبر کو مدرسہ سے چھٹی کی تھی اور 20 ستمبر کو صبح جب پڑھنے کیلئے گیا تو مدرسہ کے قاری شعیب کی جانب سے بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور زور زور سے زمین پر پکا پٹکتا رہا۔

بچے کو شدید تشدد کرنے کے بعد مدرسہ کے ایک کمرے میں بند رکھا اور گھر والوں کو اطلاع نہ گئی۔ زخمی بچے کونیم مردہ حالت میں گنگا رام ہسپتال پہنچایا گیا، انس 4 دن مسلسل زیر علاج رہا اور آخر دم توڑ گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں