اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشت گردی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

0
80

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ اسرائیلی فوجی فلسطین میں بدترین دہشت گردی کر رہے ہیں اور اسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کا نام ونشان بھی ختم کر دیا ہے۔

لاہور:گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کا حل لازم ہو چکا ہے۔ امت مسلمہ کو بھی فلسطینی عوام کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہیے۔ جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور امت مسلمہ متحدہوجائے تو فلسطینی اور کشمیری عوام پر مظالم کو روکا جاسکتا ہے۔پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں