شہر کراچی جمعہ سے اتوار کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا

0
47

کراچی: شہر کراچی جمعہ سے اتوارکے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ جمعہ سے اتوار کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں