گجر نالہ متاثرین کی ایک سال میں بحالی دو ہفتے میں منصوبہ دیں، سپریم کورٹ کی وزیر اعلی سندھ کو ہدایت

0
87

کراچی: ‏سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر کراچی سے متعلق سماعت جاری ہے۔ گجر نالہ کیس میں دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ بحریہ ٹائون کی زمین سندھ حکومت کی ہے گجر نالہ متاثرین کے لیے 70 ارب میں سے 10 ارب ہمیں دیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے تو اونے پونے زمین بیچ دی اس پیسے کو بھول جائیں بحریہ کے 460 ارب کا پیسہ سندھ حکومت کا نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ نے کہا کہ ‏ہمارے پیسے سپریم کورٹ کے پاس پڑے ہیں جس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ سندھ کا کھربوں کا بجٹ ہے۔

چیف جسٹس گلزار نے کہا کہ شیم آن سندھ حکومت وزیروں مشیروں سیکرٹریوں کی گاڑیوں کے لیے پیسے ہیں۔ متاثرین کے لیے نہیں بار گینگ نہ کریں ہمارے پاس آپ کو دینے کے لیے کوئی پیسہ نہیں سیاسی لڑائی میں کراچی کوڑے کا ڈھیر بنا دیا۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ‏سندھ کے وزیر اعلی کو ہدایت کی جاتی ہے گجر نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے دو ہفتے میں منصوبہ دیں کہ ایک سال میں متاثرین کی بحالی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں