کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس میں آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کر جاں بحق

0
67

لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس میں آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ پنڈی بھٹیاں سے 8 کلومیٹر فیصل آباد کی طرف ایم 4 ٹول پلازہ، حافظ آباد کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ بس میں آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد کی اموات موقع پر ہوئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 3 افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ 12 شدید زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بس شہزاد کمپنی کی تھی اور جس کا نمبر ای-4750 تھا۔ بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں