پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے لئے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے، اکرام اللہ دھاریجو

0
38

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے لئے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔ سینیٹ الیکشن کے لئے صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مشتمل ہے۔ صدراتی آرڈیننس کا مقصد تحریک انصاف میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی کے باعث اس کے اپنے اراکین اسمبلی نالاں ہیں۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناکامی بھی سلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعث ہوئی ہے۔ عوام بھی مہنگائی کے باعث موجودہ وفاقی سے عاجز آگئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں سلیکٹڈ حکومت کو اپنی ناکامی صاف نظر آرہی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل صدراتی آرڈیننس کا نفاذ دھاندلی کی ابتداء ہے اور سپریم کورٹ اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں