کراچی میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کے لئے ملتوی

0
181

کراچی: الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔ اندرون سندھ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حیدرآباد سمیت 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے موسم صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوۓ کراچی ڈویژن کے سارے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں