لیگی رہنما کی پہلی برسی کے موقع پر سینکڑوں افراد کی شرکت

0
99

کراچی: مسلم لیگ نواز ضلع ملیر کے مرحوم رہنما سماجی شخصیت اور گلشن حدید فیز ون کے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی چوہدری عدنان آرائیں کے والد چوہدری ظفر آرائیں کی پہلی برسی کے موقع پر لیگی رہنمائوں شیخ امجد ظہور، چوہدری نور، روزی خان کاکڑ، خضر حیات جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق یوسی چئیرمین گلشن حدید فیز 1 رضا جتوئی، سابق کونسلر حسن رضا بٹ، صفدر بھٹی، عُرس کھیڑو سمیت، لیگی کارکنوں، علاقہ معزِزین عام عوام سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

لیگی رہنمائوں شیخ امجد ظہور اور چوہدری نور محمد نے پہلی برسی کے موقع پر کہا کہ مرحوم چوہدری ظفر آرائیں کی مسلم لیگ نواز کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ جنہوں مسلم لیگ کو زندہ رکھا بلکہ ہر الیکشن میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ چوہدری ظفر کی وفات سے مسلم لیگ نواز کو علاقائی سیاست میں کافی نقصان ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں