ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا ناظم جوکھیو کے گھر کا دورہ

0
144

کراچی: رکن سندھ اسمبلی، ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے ناظم جوکھیو کے قتل کا واقعہ پر ایس ایس پی ملیر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا ناظم جوکھیو کے گھر کا دورہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے مقتول کے اہلخانہ کےہمراہ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مقام پر ناظم جوکھیو کی لاش پھینکی گئی تفتیشی افسر وہاں بھی گئے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریب رہائش پذیر افراد کے بیانات قلمبند کئے۔

تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ناظم جوکھیو کی موت کے بعد لاش جام ہاؤس کےباہر پھینکی گئی تھی۔ ناظم جوکھیو کے بھائی افضل اور چند رشتے داروں کے بیانات بھی لئے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں نامزد مزید 2 ملزم تاحال فرار ہیں۔ مفرور 2 ملزموں کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں