بن قاسم ٹاون میں سرکاری لائن سے تیل چوری کی کوشش، زمین دبنے سے 2 ملزمان ہلاک، تین گرفتار

0
34

کراچی: شہر کراچی میں سرکاری آئل لائن ملزمان کے نشانہ پر، بن قاسم ٹاون میں سرکاری لائن سے تیل چوری کی کوشش کے دوران زمین دبنے سے دو ملزمان ذاہد مسود اور عبدالرزاق ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے تین ساتھیوں گلبہار، محمد امین اور زیبر ثاقب کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کراچی سے اندرون ملک جانے والے آئل لائن پر کلپ لگارہے تھے اور ملزمان کا گروپ پہلے بھی سرکاری لائن سے کروڑوں روپے کا تیل چوری کرچکا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چند ماہ کے دوران شاہ لطیف ٹاون، شرافی گوٹھ، بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن، درخشان میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں اور تاحال ملزمان کا ماسٹر مائنڈ گرفتار نہیں ہوسکا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی خصوصی ٹیم نہ بنائی جاسکی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں