قائدآباد پولیس نے 7 بھتہ خور جعلی صحافی گرفتار کرلئے

0
108

کراچی: قائدآباد پولیس نے بھتہ کے الزام میں ایک خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ساتوں افراد اپنا تعلق میڈیا سے ظاہر کررہے تھے اور جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔

قائدآباد پولیس اسٹیشن کی حدود مجید کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے پر 7 افراد دھر لئے گئے۔ ساتوں افراد جعلی کارڈ لگا کر اپنا تعلق میڈیا سے ظاہر کررہے تھے۔ مجید کالونی مِیں ڈاکٹر ارشد کی کلینک پر جاکر بھتے کا مطالبہ کیا تو اہل محلہ نے ملزمان کو دھر لیا اور پولیس کو کال کی۔

قائدآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ساتوں افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت رضا محمد، محمد فیصل، محمد شاکر، سلمان اعجاز، محمد آصف، عقیل شاہ اور لیڈیز اسٹر رضوان کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹر ارشد کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ان ملزمان نے پہلے بھی ڈاکٹر ارشد سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں