یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، طالبہ نے وڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

0
123

کراچی: کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور بدترین واقعہ سامنے آگیا، باہمت طالبہ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بنالی گئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، موبائل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا، ملزم بےخوفی سے مرکزی شاہراہ پر چلتی موٹر سائکل پر نازیبا حرکات کرتا رہا، وائرل فوٹیج مین راشد منہاس روڈ نزد اسپورٹس کمپلیکس کی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی، راشد منہاس روڈ ضلع شرقی اور ضلع وسطی کی حدود میں آتاہے، ایس ایس پی ضلع شرقی عرفان بہادر کے مطابق ضلع شرقی کے کسی تھانے کی حدود میں ایسا واقعہ پیش نہیں، ایس ایس پی ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ ویڈیو چند روز پرانی ہے اس سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں، متاثرہخاتون پولیس سے رابطہ کرے یا نہ کرے ،سرکاری مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں