وزیر اعظم کے سندھ کے لئے اعلانات آئے واش ہیں، سید ناصر حسین شاہ

0
31

کراچی: سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سندھ کے لئے اعلانات آئے واش ہیں تمام منصوبے پرانے ہیں جوکہ بجیٹ بک میں پہلے سے شامل ہیں۔وزیراعظم کو ایک اور تقریب میں آنا تھا یہ صرف بہانہ کیاگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہمارے صوبے میں آئیں ہم ان کو ویلکم کرتے ہیں لیکن سندھ حکومت کو ان کے دورے کی آفیشلی اطلاع نہیں دی گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم ان کا استقبال کرنے نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جاتا تو وزیراعلیٰ سندھ ضرور جاتے۔ کل بہت سارے منصوبوں کا اعلان کیا گیا جوکہ سب پرانے تھے، سکھر حیدرآباد موٹروے، نادرا آفس، ریلوے اسٹیشن، گاج ڈیم سب پرانے منصوبے تھے۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ جس طرح سے احسانات جتارہے ہیں سندھ ملک کا ایک صوبہ ہے اور سندھ ملکی معیشت میں اپنا سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دعوے نہ ہوں عمل کیا جائے۔ سندھ حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں