چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس

0
41

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت دیگر سیکریٹری شریک تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سال 2019 سے اب تک فوتی کوٹا پر  5846 ملازمتوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے 519 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

محکمہ زراعت میں 17، بورڈ آف ریونیو میں 31، کالج ایجوکیشن میں 13 اینٹی کرپشن میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ ایکسائز میں 1، فاریسٹ میں 7، صحت میں 45 اور محکمہ داخلا میں 32 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ کامرس میں 2، اطلاعات میں 1، آبپاشی میں 58، بلدیات میں 40، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 3 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 222، سروسز ایڈمنسٹریشن میں 10 اور ورک اینڈ سروسز میں 35 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کمیٹی نے جو پہلے کیس منظور کئے ہیں ان کی تنخواہیں جاری کی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں