اسکول کی نازیبا وڈیو کا معاملہ، ہماری پرنسپل عرفان سے کوئی دوستی نہیں تھی، متاثرہ خواتین کا مجسٹریٹ کے روبرو بیان، ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ منظور

0
174

کراچی (مدثر غفور) گلشن حدید کے اسکول میں جنسی زیادتی کی نازیبا وڈیو کے معاملہ پر ملیر کورٹ کی عدالت نمبر 5 میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے روبرو 164 کے تحت 6 متاثرہ خواتین میں سے دو خواتین نے بیانات قلم بند کروا دیا جبکہ متاثرہ خواتین نے 161 کے تحت بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیے۔

مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں متاثرہ خواتین نے بیانی حلفی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آئی جی ایم اسکول کے پرنسپل عرفان غفور میمن سے کوئی دوستی نہیں تھی اور عرفان نے ہمیں جاب کے بہانے بلاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ عرفان ہمیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف اشارہ کرکے وڈیو کا بتاکر بلیک میل کرتا رہا اور یہی ہمارا ملزم ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات برآمدگی کا بھی مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر سے منشیات برآمد کی ہے۔ ملزم عرفان سے مذید انوسٹی گیشن کررہے ہیں اور ملزم عرفان کا مذید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم پرنسپل عرفان غفور کا مذید 4 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں