ایس او سیکورٹی اسٹیل ٹائون نے چیک پوسٹ پر پڑا چوریوں کا سامان بیچ دیا

0
151

کراچی: اسٹیل ملز انتظامیہ کی اسٹیل مل میں لوٹ مار پر عام سیکورٹی ملازمین بھی اپنا حصہ ڈالنے لگے۔ ایس او سیکورٹی اسٹیل ٹائون کاشف نے سابق ایس او اسٹیل ٹائون کے دور میں چوری میں پکڑا گیا مختلف اسٹیل مل کا سامان بیچ دیا۔

زرائع کے مطابق ایس او اسٹیل ٹائون نے جو سامان بیچا ہے وہ اسٹیل مل کا تھا اور کچھ سامان چوریوں میں پکڑا گیا تھا وہ 24 دسمبر کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا۔

اسٹیل ٹائون سیکورٹی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق ایس او اسٹیل ٹائون دائود کیانی کے دور میں چیک پوسٹ بنانے کیلئے پلانٹ سے کچھ پائپ لائے تھے اور کچھ اسکریپ چوروں سے پکڑا تھا وہ ایس او کاشف اور سیکورٹی اہلکار عثمان عُرف کمانڈو نے بیچ دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں