ملتان میں نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کرنے کا معاملہ، مقدمہ درج 2 گرفتار

0
351

ملتان: ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ملتان میں نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کرنے کا معاملہ پر 03 ملوث ملزم گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیتل ماری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام عباس، آصف اور اویس شامل ہیں اور ملزمان بابر مرغی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مقدمہ میں اغواء، دھمکیاں دینے، تذلیل کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ملزمان سے زنجیر بھی برآمد کرلی گئی اور گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

 ملزمان نے ندیم سہو نامی نوجوان کو بکر منڈی پل سیتل ماڑی سے اغواء کیا اور بہادر پور چوک کے قریب سے سلیم سہو نامی شخص کو اغواء کیا۔ جہاں سے وہ دونوں کو گوالا کالونی اویس عرف شادا کے بھانہ مویشی میں لے گئے اور گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد کیا اور زنجیر کھینچ کر تزلیل کرتے رہے اور ویڈیو بھی بنا کر اپلوڈ کرتے رہے۔

سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔ سی آئی اے سٹاف اور پی او سٹاف سمیت ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ ندیم سہو ملزمان کے پاس کام کرتا تھا اور ان کی ٹک ٹاک بناتا تھا اور متاثرہ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد ملزم کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی تھی۔ جس پر ملزم بابر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نے ندیم سہو اور سلیم سہو کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور تذلیل کی۔
 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں