جیو نیوز کے پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کرلیا

0
59

کراچی: جیو نیوز سے وابستہ پروڈیوسر زبیر انجم کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کیا ساتھ ہی موبائل فون بھی لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق جیو نیوز کے سینیئر پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس اہلکار گھر سے اٹھا کرلے گئے،  دو پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد آئے اور زبیر انجم کو لے گئے، زبیر انجم ماڈل موڑ چار نمبر شیٹ پر رہائش پذیر ہیں۔

زبیر انجم کے بھائی وجاہت کا کہنا ہے کہ پولیس اور سادہ لباس اہلکار اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، گھر والوں کو زدکوب کیا گیا، زبیر بھائی کا معلوم کیا اور انہیں اسلحہ کے زور پر ساتھ لے گئے،
اہلکار زبیر انجم کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، اہلکار پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں