ضلع ملیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار

0
125

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ضلع ملیر میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، گٹکا فروش، لینڈ گریبر، اور مفرور و اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 04 پستول، 02 کلو 800 گرام چرس، 120 گرام ہیروئن، 15 کلو 360 گرام تیار گٹکا ماوا اور 07 کلو چھالیہ تحویل میں لے کی گئی۔

پولیس کارروائیاں تھانہ اسٹیل ٹاؤن، میمن گوٹھ، شرافی گوٹھ، ابراہیم حیدری، شاہ لطیف، گڈاپ اور سکھن میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عبدالغفار، عبدالمالک، مبارک، محمد اسماعیل، رفیق، ارشد، شاہد، ملک شبیر، آصف، مشتاق، ایوب داد، جنید اور دیگر شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں